حلقہ ارباب ذوق اسلام آباد
کا تعزیتی اجلاس
ممتاز
مزاح نگار ضیاءالحق قاسمی
کی وفات پر معروف افسانہ
نگار منشا یاد کی صدارت
میں حلقہ ارباب
ذوق اسلام آباد کاایک
تعزیتی اجلاس
راءٹرزھاءوس اکادمی ادبیات
پاکستان میں منعقد ھوا۔حلقہ کےسیکرٹری اور
معروف شاعر منظر نقوی
نے قرارداد تعزیت پیش
کی،جسے متفقہ طور پر منظور
کر لیا گیا۔ قرار داد میں
کہا گیا کہ ضیاءالحق قاسمی
کا شمار اردومزاحیہ شاعر
ی کے اہم شعرا ء میں ہوتا
ہے۔ان کی ظریفانہ شاعری
منفرد اسلوب کی حامل ہے۔انہوں نے
اردو ادب کو تین خوبصورت
شعری مجموعے دیے۔جن میں
ہرے بھرے زخم،رگ ظرافت
اورضیا پاشیاں شامل ہیں
۔انہوں نے اپنے جریدہ
ظرافت کے ذریعے بھی اردو
ادب کے فروغ میں
اہم کردار اداکیا۔مرحوم
کی ادبی خدمات کو ہمیشہ
یاد رکھا جاءے گا۔اجلاس
میں مرحوم ضیاءالحق
قاسمی کی روح کے ایصال
کے لیے دعاءے مغفرت اوران
کے لواحقین سے اظہار ہمدردی
کیا گیا،جس میں صدر اجلاس
منشا یاد،منظر نقوی،اخترعثمان،رشیدمصباح،انجم
خلیق،ملک مہرعلی ،محمداشفاق،اعجاز
چودھری،حیدرفاروق،فرخ
ندیم،عطا تراب،علی شاکر،آصف
نواز،قمرزمان اور بہت
سے دیگر احباب نے شرکت
کی۔اس سے پہلے اعجاز چودھری
نے پنجابی نظم اور فرخ
ندیم نے تنقید کے لیے افسانہ
پیش کیا۔
|
Ijlas Sadar aur secretary |
Enter subhead content here
|